خبرنامہ پاکستان

معروف ادیبہ ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا انتقال کر گئیں

کراچی…… معروف ادیبہ اور ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کراچی میں انتقال کر گئیں۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھیں۔وہ آغا خان ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ ان کو کچھ دنوں سے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔فاطمہ ثریا بجیایکم ستمبر 1939کو بھارت میں پیدا ہوئیں ۔ ان کو حکومت کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا ۔ ان کوبیرون ملک کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔ان کو جاپان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا گیا۔ان کے متعدد ڈرامے اب تک لوگوں کو یاد ہیں ان میں سے عروسہ، انارکلی، افشاں،گھر ایک نگر، فرض ایک قرض،سسی پنوں،آب گینے،شمع، تصویر کائنات سمیت متعدد ڈرامے شامل ہیں۔انہوں نے ٹی وی کے علاوہ ریڈیو اورسٹیج پر بھی کام کیا۔ معروف اداکار، شاعر اور رائٹرنور مقصود ان کے بھائی ہیں۔