خبرنامہ پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے گھروں پر حملے، توڑ پھوڑ اور مظاہرین پر تشدد

مقبوضہ کشمیر میں قابض

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے گھروں پر حملے، توڑ پھوڑ اور مظاہرین پر تشدد

سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی طرف سے ضلع پلوامہ کے علاقے ڈانگر پورہ شادی مرگ میں گھروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کیخلاف لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔ بھارتی فورسز نے ضلع کے علاقے ملک پورہ ٹہاب کو بھی محاصرے میں لے کر لوگوں کوگھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی۔ بھارتی فورسز نے علاقے کو جانے والے تمام راستوں کو سیل کیا اورگھرگھر تلاشی لی۔ ترال اور اونتی پورہ میں مسلسل ہڑتال کے باعث معمولات زندگی متاثر رہے۔ دونوں علاقوں میں کاروباری ادارے بند جبکہ ٹرانسپوٹ معطل رہی۔
سینئر حریت رہنما اشرف صحرائی کو تحریک حریت جموں وکشمیرکا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے۔ تحریک حریت کے ترجمان نیایک بیان میں کہاکہ پارٹی کا ایک اجلاس پیر کو سری نگر میں ہوا جس میں اشرف صحرائی کوپارٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔ اشرف صحرائی تحریک حریت کے سیکریٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم کی ایگزیکٹو و جنرل کونسل اور ورکنگ کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس میر واعظ عمرفاروق کی صدارت میںسری نگر میں ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان کنٹرول لائن پرجاری کشیدگی اور قیمتی انسانی جانوں کے اتلاف پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سیاسی قیادت پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے پرامن طورپر حل کریں۔