خبرنامہ پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، محکمہ موسمیات
اسلام آباد: (ملت آن لائن)آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ہفتہ کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: کشمیر :مظفرآباد 19، راوالاکوٹ09 گڑھی دوپٹہ 08، کوٹلی 02، خیبرپختونخوا :بالاکوٹ 06، مالم جبہ 05، بنوں 03، کاکول، کالام، لوئر دیر01، پنجاب: گجرات 03، گوجرانوالہ، مری، سیالکوٹ ائیرپورٹ 01، گلگت بلتستان: گوپس میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ہفتہ کو روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:قلات منفی 05، کوئٹہ منفی 02، سکردو ، مالم جبہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔