خبرنامہ پاکستان

ملک کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی

لاہور: (ملت+اے پی پی) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کوئٹہ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔ وقفے وقفے سے بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔