خبرنامہ پاکستان

چہلم کے ہزاروں شرکاء کی پولیس سے جھڑپیں شیلنگ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ممتاز قادری کے چہلم کے ہزاروں شرکاءنے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کر دیا ہے ۔ ممتاز قادری کے چہلم کے سلسلے میں ملک بھر سے قطار در قطار ہزاروں کی تعداد میں لوگ لیاقت باغ راولپنڈی جمع ہوئے تھے جہاں اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔حکام نے فیض آباد انٹر چینج کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے جبکہ کھنہ پل کے پاس بھی سٹرک بند کر دی گئی ۔
ممتاز قادری کے چہلم کے مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہیں جبکہ مارچ کے شرکاءکی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور وہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں