خبرنامہ پاکستان

موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا ہے: جعفر اقبال

رحیم یار خان (ملت + اے پی پی )سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک تیزی سے معاشی اہداف حاصل کر رہا ہے ، موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا ہے، عوام کو سہولیات کی فراہمی مضبوط ملکی معیشت سے مشروط ہے یہی وجہ ہے کہ آج ضلع رحیم یار خان میں وزیر اعظم محمد نواز شریف ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کا افتتاح کر رہے ہیں ، وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس کارڈ اس ملک کے غریب عوام کے لئے وہ عظیم تحفہ ہے جس کے تحت کوئی بھی غریب شخص باوقار اندازمیں ملک کے اعلیٰ ہسپتالوں میں اپنے خاندان کے افراد کا علاج کرا سکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی محمد عمر جعفر کے ہمراہ اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام وفاقی حکومت کا انقلابی قدم ہے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے حکومت پنجاب اہم کردار ادا کر رہی ہے اور اس اسکیم میں حکومت پنجاب 75فیصد اخراجات برداشت کرے گی۔