خبرنامہ پاکستان

مودی کے تصوراتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے عوامی حمایت کی ناکام کوشش ہیں، خواجہ آصف

مودی کے تصوراتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے عوامی حمایت کی ناکام کوشش ہیں، خواجہ آصف

لاہور:(ملت آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو تصوراتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی عوامی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کے ذمہ دار بھارتی فوجی کمانڈرز نریندر مودی کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی بار بار تصوراتی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کر رہے ہیں جو عوامی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مذہبی اقلیتوں کے گلے کاٹنے اور جلانے کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی کو عالمی سطح پر اب گجرات کے قاتل کے طور پر پہنچانا جا رہا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کا اسپانسر اور بھارت میں زیادتی کے مرتکب لوگوں کا سرپرست جانا جا رہا ہے۔