خبرنامہ پاکستان

میانوالی: پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ

میانوالی: پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ تباہ ہونے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایئر ہیڈ کوارٹر نے طیارہ گرنے کی انکوائری کے لئے بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ 3 ماہ قبل بھی میانوالی میں پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔