خبرنامہ پاکستان

میرپورخاص: ڈاکٹر کی حمایت میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال

میرپورخاص: ڈاکٹر

میرپورخاص: ڈاکٹر کی حمایت میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال

میرپورخاص:(ملت آن لائن) سول اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے نرسوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے والے ڈاکٹر رمیش کمار کی حمایت میں کام بند کردیا۔ سول اسپتال میرپورخاص میں نرسوں کو مبینہ ہراساں کرنے والے ڈاکٹر کی حمایت میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی میدان میں آگئے اور احتجاجاً اسپتال میں کام بند کردیا۔ پی ایم اے کی جانب سے ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف او پی ڈی بند رکھنے کا نوٹس مقامات پر چسپاں کر دیا گیا ہے جب کہ او پی ڈی کی بندش سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار نرسوں کی جانب سے تشدد کرنے کے معاملے پر بنائی جانے والی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے اور رات گئے پریس کلب پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کرنے پہنچ گئے۔
جنسی ہراساں کرنے کا الزام، میرپورخاص میں نرسوں کا ڈاکٹر پر حملہ
متاثرہ نرسوں نے الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کرتا تھا، نامناسب پیغامات بھیجتا تھا اور منع کرنے کے باوجود باز نہیں آیا، بلیک میلنگ کا یہ سلسلہ کئی دن سے جاری تھا جس پر انہوں نے انتظامیہ کو شکایت بھی کی تھی۔ مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف 2014 میں بھی جنسی ہراساں کرنے کی شکایت درج کروائی گئی تھی، جس پر چیف سیکریٹری نے ڈاکٹر کو قصوروار قرار دے کر برطرفی کا شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔