خبرنامہ پاکستان

میری3بیٹیوں کیساتھ ریپ کیا گیااور ایک کو، اس بیچارے باپ کی فریاد سنیے

میری3بیٹیوں کیساتھ ریپ کیا گیااور ایک کو، اس بیچارے باپ کی فریاد سنیے

لاہور(ملت آن لائن)پاکستانی معاشرے میں ہونے والے حالیہ واقعات نے سب کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔قصور کا واقعہ ہو یا مردان کا ،سب کی ہی آنکھ آشکبار ہے ۔اب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پچھلے 3 ماہ سے لاہور پریس کلب کے باہر دھرنا دے کر بیٹھا ہے اور انصاف کا منتظر ہے،سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا شخص جس کا نام خرم شہزاد ہے گزشتہ 3 ماہ سے لاہور میں اپنیبیٹیوں کیلئے انصاف ڈھونڈ رہاہے۔اس کے مطابق اس کی6بیٹیاں ہیں جن میں سے 3کے ساتھ رشتہ دارو ں نے زیادتی کی،رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کروایا تو پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا لیکن بعد ازاں ملزمان کے ورثا کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کیلئے دباو ڈالا گیا اور خرم نے مقدمہ واپس لینے سے انکار کر دیا تو خرم کی 3بیٹیاں جو کہ زیادتی کا نشانہ بنی تھیں ان میں سے ایک کو اغوا کر لیاگیا۔والد جب تھانے میں اغوا کا مقدمہ در ج کروانے پہنچا تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ۔جس پر خرم کو عدالت سے رجوع کرنا پڑااور عدالت کے احکامات آنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا لیکن گزشتہ 10ماہ سے وہ لڑکی غائب ہے اور پولیس تاحال لڑکی کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔ خرم اب تک داد رسی کیلئے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ، چیف جسٹس ثاقب نثار، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈ ی جی رینجرز پنجاب کو بھی درخواست لکھ چکا ہے ۔