خبرنامہ پاکستان

میر واعظ کا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حقائق اور انسانیت پر مبنی سوچ اختیار کرنے پر زور

میر واعظ کا مسئلہ کشمیر

میر واعظ کا مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حقائق اور انسانیت پر مبنی سوچ اختیار کرنے پر زور

سری نگر:(ملت آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے بھارت اور پاکستان پر زوردیا ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر جاری کشیدگی کے خاتمے کی غرض سے تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے حقیقت پسند اور انسانیت پر مبنی سوچ اختیار کریں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ اس افسوس ناک صورتحال سے باآسانی بچا جاسکتا ہے اگر بھارت اور پاکستان کشیدگی کی راہ ترک کرتے ہوئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے حقائق اور انسانیت پر مبنی سوچ اختیار کریں۔ میر واعظ نے کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی طرف سے جاری شدید گولہ بارے میں شہید ہونیوالے افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔