خبرنامہ پاکستان

مینارپاکستان پرجلسہ لازمی ہوگا چاہے اجازت ملے یا نہ ملے‘ چوہدری سرور

مینارپاکستان پرجلسہ لازمی ہوگا چاہے اجازت ملے یا نہ ملے‘ چوہدری سرور

لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ 29 اپریل کوخوشحال پاکستان بنانےکا آغاز ہوگا جس میں امیر اورغریب برابر ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ مینارپاکستان پرجلسہ لازمی ہوگا چاہے اجازت ملے یا نہ ملے۔ پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا خطرہ پور ے ملک میں موجود ہے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف بہترین کام کیا ہے۔ چوہدری سروری کا کہنا تھا کہ 29 اپریل کوخوشحال پاکستان بنانےکا آغاز ہوگا جس میں امیر اورغریب برابر ہوں گے، ایسا پاکستان بنائیں گے جس میں انصاف خریدا نہیں جاسکے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹھیک کرنے کے لیے صرف 12 سے15 افرادچاہئیں، اوپر سے کرپشن ختم کردیں تو نیچے کرپشن ہو ہی نہیں سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک میں 300 ملین ڈالرواپس لائیں گے۔
انتیس اپریل کو مینار پاکستان پر سالگرہ کا جشن منائیں گے، عمران خان
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بائیسویں یوم تاسیس پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتیس اپریل کو مینار پاکستان پر سالگرہ کا جشن منائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کو29اپریل کومینارپاکستان پہنچناہے، 29 اپریل کو مینار پاکستان کے سائے میں خوشیاں منائیں گے اور نئے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے خواب کی تفصیلات بھی سامنے رکھوں گا۔