خبرنامہ پاکستان

نادرا، 58 ہزار سے زائد مشکوک پاکستانی بے نقاب

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) نادرا کو شناختی کارڈز کی تصدیقی مہم کے دوران اہم کامیابی ملی ہے۔ 58 ہزار سے زائد مشکوک پاکستانی بے نقاب ہو گئے ہیں۔ 45 ہزار سے زائد کی شہریت کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تحقیقات سے اب تک 698 افراد حتمی طور پر مشکوک ثابت ہو گئے ہیں اور ان افراد کے حوالے سے نادرا کو ایس ایم ایس کے ذریعہ معلومات ملی ہیں۔ مجموعی طور پر 9 کروڑ 17 لاکھ 97 ہزار 302 افراد کے شناختی کارڈز کی تصدیق کی جا رہی ہے۔