خبرنامہ پاکستان

ناکام لیگ اور نا انصاف لیگ کانشانہ بھٹو: بلاول

لاہور:(ملت+آئی این پی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ناکام لیگ اور نا انصاف لیگ شہاد ت کے بعد بھی بینظیر بھٹو کو نشانہ بنا رہی ہے ‘ شہید متحرمہ کا بیٹا بھی اسی راستے پر چلے گا ، جیالے ان حرکتوں پر چپ ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اعلی اقدار پر مبنی سیاست کی ہے جبکہ بختاور بھٹو نے بھی نواز لیگ کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بی بی نے آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر ناکام لیگ نے ا یک دن بھی آمرکاسامنانہیں کیا۔ منگل کے روز اپنے ٹیویٹر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید متحرمہ کا بیٹا بھی اسی راستے پر چلے گا ، جیالے ان حرکتوں پر چپ ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اعلی اقدار پر مبنی سیاست کی ہے بلاول بھٹو نے کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حملے کرنے دیں ہم بھٹو ازم کا پرچار کرتے رہیں گے ۔دوسری جانب بختاور بھٹو نے بھی نواز لیگ کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بی بی نے آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کیا مگر ناکام لیگ نیایک دن بھی آمرکاسامنانہیں کیا اورناکام لیگ والے آمر کے آتے ہی سا سامان باندھ کرملک سے بھاگ گئے تھے ۔