خبرنامہ پاکستان

نجم سیٹھی کو چیئر مین پی سی بی بنانے کی منظوری دے دی گئی ۔

لاہور ((ملت آن لائن) )پی سی بی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئر مین بنانے کی منظوری دے دی گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہور میں پی سی بی کا سالانہ اجلاس ہوا جس میں نجم سیٹھی کو چیئر مین پی سی بی بنانے کی منظوری دی گئی ۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے دو ٹوک انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کیساتھ سیریز کھیلے یا ہرجانہ ادا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو معاملہ آئی سی سی کی تنازعات حل کرنے والی کمیٹی میں لے جائیں گے، انہوں نے مصباح،یونس اور آفریدی کو ایوارڈ دینے کی تقریب ملتوی کر نے کا اعلان کر دیا ،ان کا کہنا ہے کہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے برطانیہ میں ہے،تمام کھلاڑیوں کی موجودگی میں لیجنڈز کو اعزاز دیں گے۔واضح رہے کہ چیئر مین پی سی بیشہریار خان 16اگست کو ریٹائر ہونگے