خبرنامہ پاکستان

نوازشریف نے نیب کو دھمکیاں دیں: عمران خان

وزیرآباد:(اے پی پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ نوازشریف نے نیب کو دھمکیاں دیں،میاں صاحب کو بتاناچاہتا ہو ں یہ جمہوریت ہے،آپ کے بچے ارب پتی بن گئے، یہ پوچھنا ہمارا حق ہے۔ این اے ایک سو ایک کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں وزیر آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کیا،جس میں انہوں نے کہا کہ مقابلہ ایک سیٹ کا نہیں ، دو نظاموں کا ہے، شریف برادران نے چھٹی باری لی، ہرباری میں شریف خاندان امیرہوتاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو کہتا ہوں کہ پوری قوم آپ کو دیکھ رہی ہے،چیئرمین نیب بتائیں کس کی جیب میں کتنا پیسا جارہاہے،نوازشریف نے نیب کو دھکمیاں دیں۔ عمران خان نے کہا کہ دوسو ارب روپے قرضہ لیکر اورنج ٹرین منصوبے پرخرچ کیے جارہے ہیں، یہ پیسہ کسانوں پرلگایاجاتا، عمرا ن خان نے کہا کہ ڈیزل پر سو فیصد ٹیکس ہے بجلی پر بھی ٹیکس لگا لگا کر مہنگی کردی گئی،ملک میں غربت میں اضافہ ہورہاہے۔