خبرنامہ پاکستان

نواز شریف سوائے روٹیاں توڑنے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہاہے کہ میاں نواز شریف سوائے روٹیاں توڑنے اور پائے کھانے کے سوا کچھ نہیں کر سکتے ، عوام آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی پنجاب سے ن لیگ کی سیاست کا بوریا بستر گول کر دے گی،پنجاب کو اب نواز شریف جیسے حکمران کی ضرورت نہیں ہے، غریبوں پر کچھ رحم کریں ،اور انہیں زندگی سکون سے گزارنے دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک عرصے تک پانامہ کی گونج پورے ملک میں سنائی دیتی رہی اور آخر میں فیصلہ شریفوں کے حق میں آگیا ، نواز شریف ب تو تو بچ گئے لیکن عوام ان کے اقتدار چھوڑنے تک پیچھے لگے رہیں گے۔نوازشریف کو جانا ہی ہوگا ،عوام نوازشریف کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں ۔