خبرنامہ پاکستان

نواز شریف نے تمام اداروں کو یر غمال بنا رکھا ہے:کھوسہ

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریڑی جنرل سا بق گورنر پنجاب سردار لطیف کھو سہ نے کہا کہ کہ میاں نواز شریف نے ملک کے تمام ادارون کو یر غمال بنا رکھا ہے اور اپنی مرضی کے فیصلے کروا رہے ہیں قطری شہزادے نے کسی کو بھیک نہیں دی وکلاء سپریم کورٹ میں کہا کہ میاں نوا شریف کا پارلیمنٹ میں خطاب سیا سی تھا غلط اور جھوٹا بیان دیکر وزیر اعظم نے پار لیمنٹ اور عوام کی تو ہین کی عوام بھوک سے تنگ آکر خود کشیاں کر رہی ہے اور شریف فیملی اپنی تجوریاں بھر نے میں مصروف ہے پا کستان کے عوام اشیاء ضروریہ پر ٹیکس ڈیتے ہین ملک کا ہر ادارہ عوام کے ٹیکسوں پر چل رہا ہے پار لیمان کا نظام اور حکو مت کی فوج ظفر موج عوام کے ٹیکسوں سے چلتا ہے اس لیے عوام کو حق ہے کہ حکومت سے پو چھے کہ ہمارے ٹیکس کہاں استعمال ہو رے ہیں کیو ملک کے ہر بچے کو سوا لاکھ کا مْروض کیا ہو ہے تمام ادارے گروی رکھ دی گئی ہیں غریب عوام آج بھی اپنا حق ما نگ رہی ہیں حکمران ترقی کی با تیں کر رہے ہیں کہا ں ترقی ہو رہی ہے ملک میں تمام پا لیسیاں اشرافیہ کے لیے بن رہی ہیں غریب عوام کا کوئی پرسان حا ل نہیں وہ گز شتہ روز ڈسڑ کٹ بار میں وکلاء تنظیموں سے گفتگو کے بعد میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک ہزار صفات پر مشتمل پٹیشن ایلکش کمیشن میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئین کی شک 218/219کے تحت جو امیدوار 62اور 63پر پورا نہیں اترتا اسے الیکشن لڑ نے کی اجازت نہ دی جا ئے انہوں نے کہا حکو مت بلدیا تی اداروں کو کیوں فال نہیں کر رہی کیوں فنڈز نہیں دیے جا رہے ہیں وسطی پنجاب کو موجودہ حکو مت نظر انداز کیااور اس علاقے کے فنڈز لا ہور میں خرچ کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا حکمران ریاست کے طا بع ہوں نہ کہ ریاست کسی حکمران کے کنٹرول میں ہو جب تک ملک کے تمام اداروں کو اپنے اپنے کام نہ کر نے دیے ملک چند اشرافیہ کے کنٹرول مین ہی رہے گا انہوں نے کہا سپریم کورٹ پا نا مہ کیس اسی طرح ڈیل کر ے جس طرح پیپلز پارٹی کے مقدمات ڈیل کیے تھے ہر پا کستا نی کا حق ہے کہ وہ موجودہ حکمرانوں سے پو چھیں کہ آف شور کمپنیاں کیے بنی وہ دو لت کہاں سے آئی کیسے پا کستان سے با ہر گئی ہیں شریف فیملی جھوٹ پر جھوٹ بھول رہی ہے انہوں نے کہا کہ شریف فیملی سا بق صدر پرویز مشرف کے ساتھ معا ہدہ کر کے ملک سے بھا گی اور پھر جھوٹ بو لتی رہی کہ ہمیں زبرستی ملک بدر کیا گیا انہون نے کہا کہ حکو متی پوری مشنری وزیر اعظم کو بچا نے کے لیے انکا دفاع کر رہی ہے حکو متی وزراء مشیر اور سینیٹرز اپوزیشن کو گا لیا دینے پر لگا ئے ہو ئے ہیں نہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ اور ایٹم بم شہید بھٹو کے منصو بے تھے جن موجودہ حکومت اپنی تختیاں لگا رہی ہے انہوں نے کہا پیپلز پارٹی کے چیئر میں بلاول بھٹوں زرداری تمام تنظیمیں توڑ دی تھیں اس وقت پنجاب میں پیپلز پارٹی کی کو ئی ضلع تنظیم نہیں ہے صرف پنجاب کی تنظیم ہے اب وہ ضلعی تنظیمیں مقا می رہنماؤں کی مشاورت جلد بن جا ئیں گی پنجاب پی پی پی کا قلعہ ہے آئندہ الیکشن میں پتہ چل جا ئے گا بلاول بھٹو زرداری لا ہور مین بیٹھ کر پیپلز پارٹی کو کمانڈ کر یں گے۔