خبرنامہ پاکستان

نگران وزیراعظم ناصرالملک کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

گورنر سندھ محمد زبیر نے نگران وزیراعظم ناصر الملک کا استقبال کیا جس کےبعد نگران وزیراعظم مزار قائد گئے اور بانی پاکستان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان اور گورنر محمد زبیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں انہیں سندھ بالخصوص کراچی کی سیکیورٹی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔