خبرنامہ پاکستان

نگراں وزیراطلاعات واجپائی کی آخری رسومات کے لیےبھارت جائینگے

آنجہانی سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے شرکت کرنے کے لیے نگراں وزیر اطلاعات سید علی ظفر کو نمائندہ مقرر کردیا۔

نگراں وزیراطلاعات علی ظفر، آنجہانی سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ 16اگست جمعرات کی شام بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کافی عرصہ سے بیمار رہنے بعد93سال کی عمرمیں انتقال کرگئے تھے۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اٹل بہاری واجپائی کے انتقال کی خبر افسوس ناک ہے، حکومت اورعوام واجپائی خاندان اوربھارتی عوام سے تعزیت کرتے ہیں، سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی ایک جانے پہچانے لیڈر تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ واجپائی نے پاک بھارت تعلقات میں مثبت تبدیلی کیلئے کردار ادا کیا، واجپائی نے سارک اور علاقائی تعاون کےفروغ کی ہمیشہ حمایت کی۔