خبرنامہ پاکستان

نہال ہاشمی اور میر شکیل کیخلاف توہین عدالت مقدمات کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل

نہال ہاشمی اور میر شکیل کیخلاف توہین عدالت مقدمات کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے سینئیر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا ہے جو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی اور جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف توہین عدالت مقدمات کی سماعت کرے گا۔
جنگ اور جیو گروپ کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی اور جنگ گروپ کے میر شکیل الرحمان کے خلاف توہین عدالت مقدمات کی سماعت کرے گا، اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے اٹارنی جنرل، نہال ہاشمی اور میر شکیل الرحمان کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔
جنگ گروپ اور جیو کے مالک کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
واضح رہے کہ پاناما کیس کی سماعت کے دوران نہال ہاشمی نے عدلیہ مخالف تقریر کی تھی جب کہ جنگ اور جیو میں عدلیہ مخالف اور پاناما کیس کے فیصلے کے متعلق غلط خبروں پر سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمان، احمد نورانی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس لیا تھا۔