خبرنامہ پاکستان

نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف تحقیقات کا آغازکردیا

نیب نے کیپٹن (ر) صفدر

نیب نے کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف تحقیقات کا آغازکردیا

اسلام آباد :(ملت آن لائن) نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف کرپشن تحقیقات شروع کردیں، سابق نااہل وزیر اعظم کے داماد پر ترقیاتی منصوبوں میں دو ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔ نیب خیبرپختونخوا نے نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف کرپشن کے حوالے سے تحقیقات شروع کردیں ہیں، سابق نااہل وزیر اعظم کے داماد پر ترقیاتی منصوبوں میں دو ارب روپے کرپشن کا الزام ہے۔ نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے اکیس مانسہرہ میں ترقیاتی منصوبوں کو دورہ کیا۔ نیب حکام کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے حلقہ میں تین ارب روپے کا ترقیاتی کام کروایا۔ نیب کےمطابق مذکورہ منصوبے میں دو ارب رو پے کا ہیر پھیر کیا گیا ہے، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کچھی کینال منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے چئیرمین نیب کا کہنا ہے کہ منصوبے کا تخمینہ 30 ارب سے 210 ارب تک کیسے پہنچ گیا؟ انکوائری ہوگی۔