خبرنامہ پاکستان

نیب کی پنجاب میں کارروائی سےچیخیں نکل گئیں،خورشید

سکھر :(آئی این پی )اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں نیب نے پنجاب میں کارروائی کی تو لوگوں کی چیخیں نکل گئیں، نیب کا پیر اب دم پر پڑا ہے، ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا کہ نیب دیگر شہروں میں بھی کارروائی کرے گا۔سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ نیب کی پنجاب میں کارروائیوں سے کرپشن کرنے والوں کی دم پر پیر رکھنے سے کئی افراد کی چیخیں نکل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ نیب سندھ سمیت دیگر صوبوں میں بھی اپنا کام کرے گی،لیکن اسوقت سب خاوش تھے۔خورشید شاہ نے وزیراعظم کی کراچی آمد کے حوالے سے کہا کہ وزیرآعظم کا شہر میں آنا اچھی بات ہے ،مگر ساتھ ہی شکوہ بھی کردیا کہ وزیراعظم نے آنے میں کچھ دیر کردی۔اپوزیشن لیڈر نے بجلی بحران کے حل کے حوالے سے حکومت کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ملک میں بجلی کا بحران دوہزار اٹھارہ میں ختم ہو جائے۔