خبرنامہ پاکستان

نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما کل تین روزہ دورے پر پہلی بار پاکستان آئیں گی

اسلام آباد:(اے پی پی) وزیر اعظم پاکستان اور ملکہ میکسیما کے درمیان اس سے پہلے ڈیوس میں ملاقات ہوئی تھی جہاں وزیر اعظم نے ان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔ ملکہ میکسیما ترقی اور معیشت سے متعلق اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں قیام کے دوران ملکہ میکسیما وزیراعظم اور صدر سمیت سرکاری اور نجی شعبوں کی شخصیات سے ملاقات کریںگی۔