خبرنامہ پاکستان

نیشنل ایکشن پلان کےبیشترحصوں پر اب تک عمل نہیں ہوا ، بلاول

واشنگٹن:(اے پی پی) دہشت گردی کےخلاف آپریشن سیاست سےپاک اور متنازع نہیں ہوناچاہیے، دہشتگردی اورانتہاپسندی کےخلاف مضبوط موقف رکھنےوالی سیاسی جماعتوں کوانتقامی کارروائیوں پرتحفظات ہیں۔ بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ آف پیس تھک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنمائوں کےخلاف مقدمات قائم کرناغلط اورخطرناک ہے۔اس سےموجودہ حکومت کی قانونی حیثیت مجروح ہورہی ہے۔ حکومت مخالفین کوسیاسی انتقام کانشانہ بنارہی ہےنیشنل ایکشن پلان پرتمام جماعتوں کااتفاق ہےتاہم نیشنل ایکشن پلان کےبیشترحصوں پر اب تک عمل نہیں ہواہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیشنل ایکشن پلان کےتحت پنجاب میں بھی کارروائیاں ہونی چاہیے۔ بلاول کاکہنا تھا کہ ملک کے سب سےبڑےصوبےبلوچستان میں سیاسی مفاہمت کی ضرورت ہے۔کراچی آپریشن ہم نے شروع کیاجس سےجرائم کی کمی ہوئی اور اسی آپریشن کےنتیجےمیں لیاری سےگینگ وارکاخاتمہ ممکن ہوا اور امن قائم ہوا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ انسداددہشت گردی قوانین کی آڑمیں سیاسی مقدمات کےنتائج خطرناک ہونگے۔