خبرنامہ پاکستان

ن لیگ میں دھڑے بندی ہے: خواجہ آصف کا اعتراف

اسلام آباد(ملت آن لائن)مسلم لیگ نون کے سینئر رہنماء، نواز شریف کے قریبی ساتھی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی جماعت میں دھڑے بندی کی موجودگی کا اعتراف کر لیا، کہتے ہیں سیاسی جماعتوں میں گروپنگ کا ہونا نئی بات نہیں۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں اختلاف جمہوریت کا حسن ہے۔ تاہم، سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے میں نواز لیگ کی آپس کی یہ لڑائی کسی اکھاڑ پچھاڑ کا پتہ دے رہی ہے۔