خبرنامہ پاکستان

ن لیگ کا تو بھٹہ ہی بیٹھ گیا،پنجاب حکومت ہل کررہ گئی

ن لیگ کا تو بھٹہ ہی بیٹھ گیا،پنجاب حکومت ہل کررہ گئی
اسلام آباد(ملت آن لائن)پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ 92کی رپورٹکے مطابق وائس چیئرمینوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پیر کو ماڈل ٹائون میں دھرنا دینے اور منگل کو مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ وائس چیئرمین اتحاد کا گارڈن ٹائون میں اہم اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر سردار سبطین، مرزا رضوان بیگ، عرفان تاج، مجید وڑائچ ، اعظم مغل، چوہدری عباس اور طاہر ثقلین بٹ سمیت سو سے زائد وائس چیئرمین شریک ہوئے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ پیر کو صبحقذافی سٹیڈیم میں اکٹھے ہونے کے بعد وائس چیئرمین 180ایچ ماڈل ٹائون کی طرف مارچ کر کےوہاں دھرنا دینگے جبکہ منگل کو استعفے دئیے جائیں گے۔ رہنما وائس چیئرمین اتحاد مرزا رضوان بیگ نے کا کہنا ہے کہ پیر کو پنجاب بھر سے وائس چیئرمین ماڈل ٹائون میں دھرنا دینگے۔ اختیارات کیلئے حکومت کو مزید مہلت نہیں دی جائے گی، مستعفی ہونے کے بعد وائس چیئرمینوں کی بڑی تعداد مسلم لیگ ن سے لاتعلقی کا اعلان کر کے کسی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر لے گی۔