خبرنامہ پاکستان

ن لیگ کو بہت بڑا نقصان ہوگا: اعتزاز احسن

ن لیگ کو بہت

ن لیگ کو بہت بڑا نقصان ہوگا: اعتزاز احسن

کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اگر چوہدری نثار پارٹی چھوڑ گئے تو مسلم لیگ (ن) کو بہت بڑا نقصان ہوگا، وہ جو فیصلہ کرنا چاہتے ہیں خود کریں، میں کوئی مشورہ نہیں دینا چاہتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میرے متعلق یہ کہا جارہا ہے کہ میں پییپلز پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جارہا ہوں، ایسے لوگوں کو واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ پارٹی نہیں چھوڑ رہا، افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میرا خاندان ہے اسے کیوں چھوڑ کر جاؤں گا؟ اعتزاز احسن کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ میری عمر میں پارٹیاں چھوڑنے کا کام اچھا نہیں لگتا، اپنی جماعت سے مخلص ہوں، اور پارٹی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
نیب نے پنجاب کا رخ کیا تو دونوں بھائیوں کی چیخیں نکل گئیں، اعتزاز احسن
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا کوئی ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی نہیں ہے، میرے نام سے جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹس سے غلط فہمیاں پھیلائی جاتی ہیں، تاہم میں بھی ٹوئٹر کا اکاؤنٹ بنانا چاہتا ہوں جس کا اعلان بھی جلد کروں گا۔
مسلم لیگ ن سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والی جماعت ہے: اعتزاز احسن
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما چوہدری نثار نے تنازعات کے باعث پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے، جس کے باعث یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے تاہم اب تک ان کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔