خبرنامہ پاکستان

ورلڈ کپ جیت کر قوم کو فتح کا پیغام دیا

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ورلڈ کپ جیتنے کی25ویں سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ ورلڈ کپ جیت کر قوم کو فتح کا پیغام دیا،پاکستانیوں کو اتنا خوش کبھی نہیں دیکھا،جب تک ٹیم ہار نہیں مانتی کوئی اسے ہرا نہیں سکتا۔ہفتہ کو اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ کی جیت پر کبھی قوم کو اتنا خوش نہیں دیکھا،جب تک ٹیم ہار نہیں مانتی کوئی اسے ہرا نہیں سکتا،ورلڈ کپ جیت کر قوم کو فتح کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ٹھیک ہوتی تو مزید ورلڈکپ جیتتے،ہم نے اپنی ڈومیسٹک کرکٹ ٹھیک نہیں کی۔