خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم اورآرمی چیف کی سعودی فرمانرواشاہ سلمان سےملاقات

ریاض(آئی این پی)وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشقوں سے دودرجن اسلامی ملکوں کوقریب آنے کا موقع ملا۔مشترکہ مشقیں اسلامی ملکوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دیں گی۔ادھر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمدبن سلمان خصوصی طور پر وزیراعظم نواز شریف کے گیسٹ ہاؤس آئے اور انھیں اپنےساتھ شاہی محل لے گئے،جہاں وزیراعظم نوازشریف اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات میں آرمی چیف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وزیراعظم نے مشترکہ مشقوں کے کامیاب انعقاد پرشاہ سلمان کو مبارک باد دی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشقوں سے دودرجن اسلامی ملکوں کوقریب آنے کا موقع ملا۔مشترکہ مشقیں اسلامی ملکوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دیں گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشترکہ مشقیں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف عزم کو آگے بڑھائیں گی۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی وزیر دفاع سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پربات چیت اور دونوں ملکوں کے دفاعی تعلقات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔