خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر کی ملاقات

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔پاک امریکا تعلقات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل جوزف ایل وٹل نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پاکستان کی طرف سے وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر دفاع خرم دستگیر سمیت مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی موجود تھے جب کہ امریکی وفد میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔

وزیراعظم نے امریکی کمانڈر کو دہشت گردی کے خلاف آپریشن سے آگاہ کیا اور اس دوران افغانستان میں سیکیورٹی کیلئے پاکستان کی کاوشوں پر بات چیت کی گئی جب کہ پاکستان اور بھارت کے کشیدہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔