خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نواز شریف کی مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین سے ٹیلی فونک گفتگو

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں عدم مداخلت کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے،مالدیپ کی عوام اور حکومت کی حقیقی جمہوریت کے حصول کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں، دولت مشترکہ کو جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے مالدیپ کی مدد کرنی چاہیے۔ بدھ کو مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان باہمی اور اچھے تعلقات ہیں، پاکستان قابل اعتماد دوست اور برادر ملک ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مالدیپ کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعلقات ہیں،پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی امور میں عدم مداخلت پر سختی سے کاربند ہے اور جمہوی اداروں کی مضبوطی کیلئے مالدیپ حکومت اور عوام کی جدو جہد کے حامی ہیں،دولت مشترکہ کو جمہوری اداروں کی مضبوطی کیلئے مالدیپ کی مدد کرنی چاہئے۔(اح)