خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم نے طارق فاطمی سے ان کے عہدے کا قلمدان واپس لے لیا ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم نے معاون خصوصی طارق فاطمی سے ان کے عہدے کا قلمدان واپس لے لیا ،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہفتہ کو وزیراعظم کے حکم کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی طارق فاطمی سے ان کے عہدے کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔طارق فاطمی کے پاس معاون خصوصی برائے وزارت خارجہ کاقلمدان تھا ۔