خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کا اقبال ظفرجھگڑا کو گورنر خیبرپختونخوا بنانےپرغور

اسلام آباد:(آئی این پی)وزیراعظم نواز شریف کا اقبال ظفرجھگڑا کو گورنر خیبرپختونخوا بنانےپرغور، پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے بھی گرین سگنل دے دیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اقبال ظفرجھگڑا کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے پارٹی کےسینئر رہنماؤں نے بھی گرین سگنل دے دیا ہے۔ آئندہ چند روزمیں اقبال ظفرجھگڑا کی بطور گورنر تعیناتی سمری صدر کو بھجوائی جائے گی،آرٹیکل 172 کے تحت گورنر کا متعلقہ صوبےکا رجسٹر ووٹر ہونا ضروری ہے، اقبال ظفر جھگڑا نے سینیٹر بننے کی وجہ سے اپنا ووٹ اسلام آباد منتقل کرایاتھا تاہم اب وزیراعظم کی ہدایت پر اقبال ظفرجھگڑا نے اپنا ووٹ دوبارہ خیبرپختونخوا منتقل کرایا ہے۔