خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کو نیب کا ہاتھ اپنی جانب بڑھتا نظر آرہا ہے: نعیم الحق

اسلام آباد: (اے پی پی) نیب سے متعلق وزیراعظم کا بیان مخالفین حیران۔ پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کہتے ہیں احتساب بیورو نواز شریف کی اپنی نگرانی میں کام کر رہا ہے۔ چیئرمین بھی مرضی کا لگایا گیا تھا لگتا ہے اب ان کو نیب کا ہاتھ اپنی جانب بڑھتا نظر آرہا ہے۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے نواز شریف کی تقریر کو اپنے پارٹی موقف کی تائید قرار دیا۔ کہتے ہیں پیپلز پارٹی طویل عرصے سے زیر عتاب ہے۔ ایک سوال پر پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ معاملہ صرف چیئرمین کا نہیں نیب میں بیٹھے دیگر بڑوں کو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔