خبرنامہ پاکستان

وزیراعظم کےخلاف تحریک شروع کریں تودھماکا ہوجاتاہے: شیخ رشید

ملتان: (اے پی پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک شروع کریں تو دھماکا ہو جاتا ہے ۔ٹی او آر کمیٹی بے ایمانوں کا گٹھ جوڑ ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سری لنکا جا کر بھارتی وزیر اعظم کو فون کرتے ہیں ، پاکستان سے ”را“ کا ایجنٹ پکڑا جائے تو وزیر اعظم کوئی بیان نہیں دیتے ۔ پیلٹ گنز کے بعد بھارت اب مقبوضہ کشمیر میں کس قسم کی گنز استعمال کرنے کا سوچ رہا ہے ، جان کر آپ کا خون بھی کھول اٹھے گا انہوں نے مزید کہا کہ 2016حکمرانوں کے سیاسی خاتمے کا سال ہے ، پاکستان کو گالی دینے والی کی زبان کھینچ لینی چاہئیے ۔پانا ما لیکس سے بچنے والے سو چ لیں کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے چودہ شہداءکے خون کا حساب دینا پڑے گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ چار وزیر اعظم بھاشا ڈیم پر اپنی تختیاں لگا چکے ہیں ۔ 28اگست کو کراچی میں جلسہ کر رہا ہوں اور کل سے ملتان میں تحریک کا آغاز کیا جائے گا ۔