خبرنامہ پاکستان

وزیراعلیٰ پرویز خٹک عمران خان کی کٹھ پتلی ہیں، اسفندر یار ولی

وزیراعلیٰ پرویز خٹک عمران خان کی کٹھ پتلی ہیں، اسفندر یار ولی

لاہور:(ملت آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا ہے کہ اے این پی سے حساب مانگنے والے آفتاب شیر پاؤ کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں۔ چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پختون فاٹا اور خیبر پختون خوا میں تقسیم ہیں، انتخابات سے قبل فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی اور فضل الرحمان بتائیں کہ فاٹا اور کے پی کے انضمام کی مخالفت کیوں کی؟ انہوں نے کہا کہ خبریں آ رہی ہیں کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کیا جا رہا ہے، جس نےبھی اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا تو میرا ہاتھ اس کے گریبان میں ہو گا۔ اے این پی سے حساب مانگنے والے آفتاب شیر پاؤ کی کرپشن کے ثبوت آڈیو ٹیپ کی صورت میں موجود ہیں ۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ اگر ان پر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت ہوجائے تو پھانسی دے دی جائے ۔ تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں نیب نے وزیراعلیٰ کے خلاف کیس بنائے۔ تحریک انصاف نے سیاست میں گالیوں اور الزام تراشی کو فروغ دیا اور یہ کرپشن کی بات کرتے ہیں لیکن جتنی ان کی کرپشن ہے تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی، کرپشن کی بات کرنے والے حلف اٹھا کر اپنے اثاثے بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک عمران خان کی کٹھ پتلی ہیں اور چیف جسٹس نے بھی ان کی کلاس لی ہے۔ قومی وطن پارٹی کے سربراہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسفندریار ولی نے کہا کہ آفتاب شیر پاؤ اے این پی سے حساب کا مطالبہ کرتے ہیں، میرے پاس ان کی کرپشن کی آڈیو ٹیپ کا ثبوت موجود ہے۔ اسفندر یار ولی نے کہا کہ 4 ہزار افراد اس وقت لاپتہ ہوئےجب آفتاب شیر پاؤ وزیر داخلہ تھے اور سانحہ 12 مئی کے وقت بھی آفتاب شیر پاؤ وزیر داخلہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حلفا کہتا ہوں اگر ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت ہو تو پھانسی دے دی جائے۔