خبرنامہ پاکستان

وزیر اعظم نے 3 سیکرٹریز کی تقرری کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔(اے پی پی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تین سیکرٹریز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے ۔جمعرات کو وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے شاہد خان کی صدر مملکت کے سیکرٹری کی حیثیت سے ، عارف خان کی سیکرٹری داخلہ اور شعیب صدیقی کی سپیشل سیکرٹری داخلہ کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دی ۔