خبرنامہ پاکستان

وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں احتسابی عمل بہتر بنائیں گے، نیب

اسلام آباد(آئی این پی) قومی احتساب بیورو ( نیب) کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی رائے کا احترام کرتے ہیں، حکومتی عدم مداخلت کے باعث نیب ایک آزاد ادارہ ہے ۔بدھ کو ترجمان نیب نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نیب کو کئے گئے انتباہ پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ہم وزیراعظم کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو بعض مسائل ورثے میں ملی ہیں، حکومت عدم مداخلت کی پالیسی کے باعث نیب ایک آزاد ادارہ ہے،ترجمان نیب نے کہاکہ ادارے میں بہتری کیلئے تیزی سے کام کیئے جارہے ہیں ، وزیر اعظم نوازشریف کی ہدایات کی روشنی میں احتسابی عمل مزید بہتر بنایا جائیگا۔