خبرنامہ پاکستان

وفاقی حکومت نے خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف بل کا مسودہ تیار کرلیا ہے:وزارت قانون وانصاف

اسلام آباد ۔(اے پی پی) وزارت قانون کی جانب سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ خواتین پر گھریلو تشدد کے خلاف وفاقی حکومت نے بھی بل کا مسودہ تیار کیا ہوا ہے‘ انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا میں پاکستان کی ساکھ بہتر ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران رائے حسن نواز کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے بتایا کہ پنجاب ا سمبلی میں میں خواتین پر تشدد کے خلاف بل کی منظوری دی گئی ہے ، وفاق نے بھی اسی طرح کے ایک بل کا مسودہ تیارکرلیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انسانی حقوق کے شعبہ میں عالمی سطح پر ہماری ساکھ بہتر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اقلیتوں کے لئے کمیشن ‘ معذوروں اور چائلڈ پروٹیکشن کمیشن بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔