خبرنامہ پاکستان

ٹورنٹو سےکراچی اترنےوالاطیارہ دوران ٹیکسی جیٹ برِج سے ٹکراگیا

کراچی:(اے پی پی) پی آئی اے کی ٹورنٹو سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 782ٹیکسی کے دوران جیٹی سے ٹکرا گئی،ائیر لائین ذرائع کے مطابق ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کے ایک انجن کو شدید نقصان پہنچا۔ پائلٹ کے خون کے نمونے کے لیے گئے ۔ائیر لائن ذرائع کے مطابق ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کا دروازہ بھی نہیں کھل پا یا اور مسافر پھنسے رہے، تاہم ڈیڑھ گھنٹے بعد دروازہ کھول کر طیارےسے 300سےزائدمسافروں کو بحفاظت اتارلیا گیا۔سول ایوی ایشن نے پائلٹ کے خون کے نمونے حاصل کر لیے تاکہ معلوم ہوسکے کہ طیارے کی لینڈنگ کے وقت وہ پورے ہوش و حواس میں تھا یا نہیں؟ پائلٹ کا طبی معائنہ بھی کیا جائے گا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹ کا پالپا نمائدگان کی موجودگی میں چیک اپ کرانے پر اصرار ہے۔