خبرنامہ پاکستان

ٹورنٹو: پی آئی اے کا طیارہ فرانسیسی جہاز سے ٹکرا گیا

ٹورنٹو: (ملت+اے پی پی) ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی کرتے ہوئے ایئر فرانس کےطیارے سے ٹکرا گیا جس سے طیارے کے پروں کو نقصان پہنچا تاہم مسافر محفوظ رہے۔ حادثہ ٹورنٹو سے لاہور جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 کو ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پیش آیا ،ترجمان ایئرپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کی ٹیکسی کے دوران ایئر فرانس کا طیارہ ٹرمینل 3پر کھڑا تھا ، حادثے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔