خبرنامہ پاکستان

ٹھوکر نیاز بیگ :کار سے ٹکراکر 10سالہ بچہ جاں بحق

ٹھوکر نیاز بیگ :کار سے ٹکراکر 10سالہ بچہ جاں بحق
واصف سڑک پار کر رہا تھا،کار سے ٹکرانے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی تلے آگیا

لاہور (کر ائم سیل)ٹھوکر نیاز بیگ میں واقع ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سوسائٹی میں کار سے ٹکر ا کر 10 سالہ بچہ واصف جاں بحق ہوگیا۔ بتایاگیا ہے کہ واصف سڑک پار کر رہا تھا کہ وہاں سے گزرنے والی تیز رفتار کار سے ٹکرا کر گیا جیسے ہی گرا تو سامنے سے آنے والی ٹریکٹرٹرالی نے بچے کو کچل ڈالا حادثے کے بعد کار اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔