خبرنامہ پاکستان

پائلٹ کا پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ اڑانے سے انکار

پی آئی اے:(ملت=اے پی پی) کے اے ٹی آر طیارے میں انجن کی خرابی کے باعث پائلٹ نے پرواز لے جانے سے انکار کردیا۔ پی آئی اے کا طیارہ چارٹرپرواز پر موہن جو دڑو جانا تھا لیکن طیارے میں خرابی کے باعث پائلٹ نے پرواز لے جانے سے انکار کردیا، طیارہ غیرملکی کمپنی کے ملازمین کو موئن جو دڑو لےجانے کے لئے چارٹرکیا گیا تھا انجن میں نصب ایک آلہ درست نہیں تھا،اس آلے کی مدد سے طیارہ کا بند انجن دوبارہ اسٹارٹ کیا جاتا ہے، موہن جو دڑو ایئرپورٹ پر گرائونڈ پاور کی سہولت نہیں ہے، آلہ نہ ہونے کے باعث طیارے کے انجن بند ہوجاتے تو دوبارہ اسٹارٹ نہیں ہوتے،غیر ملکی ملازمین کودوسرے طیارے کے ذریعہ موئن جو دڑو لے جایا گیا۔