خبرنامہ پاکستان

پاکستان اور قطر، کے درمیان ایل این جی معاہدے پر دستخط ہو گئے

دوحہ (آئی این پی) پاکستان اور قطر کے درمیان صحت، ریڈیو اور ٹیلی ویژن، ایل این جی کی خریدوفروخت ، علمی تحقیق میں تعاون کے 4معاہدے طے پا گئے، وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قطر پاکستان کی افرادی قوت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہونا چاہیے،قطر پٹرولیم پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے،امیر قطر شیخ تمیم بن محمد بن خلیفہ الثانی نے کہا کہ قطر تمام پاکستانیوں کیلئے دوسرا گھر ہے، قطر کی ترقی میں پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے، قطر کا دورہ کرنے پر وزیراعظم نواز شریف کے مشکور ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم نواز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قطر پہنچے تو قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصیر اور وزیر توانائی ڈاکٹر محمد بن صالح نے ان کا استقبال کیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور دونوں ملکوں کے ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں معاون خصوصی طارق فاطمی، ایئر چیف سہیل امان ،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی شامل ہیں ۔بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف سے امیر قطر شیخ تمیم بن محمد بن خلیفہ الثانی کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی، معاون خصوصی طارق فاطمی، قطر کے وزیراعظم ، وزیر توانائی اور کابینہ کے ارکان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ ، تجارت، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے ، قطر میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے ملازمت کے مواقعے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد معاہدوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 4 معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق ان معاہدوں سے سب سے اہم معاہدہ ایل این جی کی درآمد کا ہے جبکہ دیگر تین معاہدوں میں دفاعی تعاون، تعلیم و صحت اور ثقافت سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے، یادداشت پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور قطر کے وزیرخارجہ نے دستخط کئے، پاکستان اور قطر کے درمیان ایل