خبرنامہ پاکستان

پاکستان جلد تجارت کا محوربن جائیگا،سرتاج عزیز

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کیساتھ پاکستان کے کثیرجہتی تعلقات ہیں ،پاکستان او ر روس کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا، اسے مزید مضبوط بنایاجائے گا، سی پیک اورشاہراہ قراقرم دنیا کے درمیان رابطے کااہم ذریعہ ہوں گی
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا انٹرویو
اسلام آباد (ملت آن لائن…آ ئی این پی ) مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت سے پاکستان جلد بڑے پیمانے پر تجارتی سرگرمیوں کامحوربن جائے گا ،تنظیم کے رکن ملکوں کیساتھ پاکستان کے کثیرجہتی تعلقات ہیں،پاکستان او ر روس کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا ہے اسے مزید مضبوط بنایاجائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کیساتھ پاکستان کے کثیرجہتی تعلقات ہیں او رتنظیم کا مکمل رکن بننے کے بعد مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع ،کاروباری روابط اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا ۔مشیرخارجہ نے قازخستان میں وزیراعظم نوازشریف کی روس اورافغانستان کے صدور کے ساتھ ملاقاتوں کوانتہائی مثبت اورتعمیری قراردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان او ر روس کے درمیان حالیہ برسوں میں دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا ہے جسے آنیوالے وقت میں مزید مضبوط بنایاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ ازبکستان، قازخستان اور تاجکستان کے ساتھ ویزے اور کسٹم سے متعلق مسائل کے حل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔مشیرخارجہ نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اورشاہراہ قراقرم خشکی میں گھرے وسط ایشیائی ملکوں اوردیگردنیا کے درمیان رابطے کااہم ذریعہ ہوں گی۔