خبرنامہ پاکستان

پاکستان نے ڈی ایٹ تنظیم کی صدارت ترکی کے سپرد کردی

پاکستان نے ڈی ایٹ تنظیم کی صدارت ترکی کے سپرد کردی

استنبول(ملت آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈی ایٹ تنظیم کی صدارت ترکی کے حوالے کردی۔

ڈی ایٹ سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی کی جانب گامزن ہے، تنظیم کے اہداف کے حصول میں پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈی ایٹ رکن ممالک کی ترقی میں معاون ثابت ہوگی جب کہ سربراہ اجلاس میں ڈی ایٹ کا چارٹر اور گلوبل وژن کی منظوری دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے نومبر 2012 کو اسلام آباد میں ڈی ایٹ کی صدارت سنبھالی تھی۔

معاشی تعاون کے لئے بنائی جانے والی ڈی ایٹ ممالک کی تنظیم میں پاکستان سمیت ترکی، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائشیا اور نائجیریا شامل ہیں۔