خبرنامہ پاکستان

پاکستان چین سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ایشیائی ملک بن گیا

لاہور(اے پی پی) چین کی پانچ سال میں اسلحہ برآمدات کی تعداد دو گنا ہو گئی ، جبکہ پاکستان چین سے اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ایشیائی ملک بن گیا ۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار گیارہ سے پندرہ کے درمیان چینی اسلحے کی فروخت دوگنی ہو گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے زیادہ تر اسلحہ ایشیائی ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے ، پاکستان چین سے سب سے زیادہ اسلحہ خریدنے والا ملک -جو چین کی کل اسلحہ برآمدات کا 35 فیصد اسلحہ خریدتا ہے ۔ پاکستان کے بعد بنگلہ دیش جبکہ میانمر چین سے اسلحہ خریدنے والا تیسرا بڑا ملک ہے ۔