خبرنامہ پاکستان

پاکستان کا شام کے بحران پر امریکا روس معاہدے کا خیر مقدم

اسلام آباد (اے پی پی).پاکستان نے شام کے بحران پر امریکا اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کے مسئلے کے غیر جانبدارانہ حل کی تلاش اور پناہ گزینوں پر بھی توجہ دی جانا چاہئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان شام کے مسئلے کے حل کے معاہدے کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات رکھتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ اصولی موقف اپناتے ہوئے شام کی علاقائی سالمیت کے احترام پر زور دیا، شام میں پیدا ہونےوالے انسانی المیے پر تشویش ہے۔