خبرنامہ پاکستان

پاکستان کو دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانوں کی فراہمی بند کرنا ہوگی

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانوں کی فراہمی بند کرنا ہوگی، پاکستانی لیڈوں سے کہہ چکاہوں کہ اس طرح کی دہشتگردی پاکستانی ریاست کیلئے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانوں کی فراہمی بند کرکے تاریخی تبدیلی لائے۔ ایشٹن کارٹر نے کہاکہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنابند کردے جو افغانستان کو غیر مستحکم ،امریکی فوجیوں کیلئے خطرہ اور بھارت پر حملے کرتے ہیں۔یہ ضروری ہے کہ پاکستان اس چیز کو محسوس کرے جو ہم نے اس سے کہا ہے ۔میں نے پاکستانی لیڈوں سے کہا ہے کہ اس طرح کی دہشتگردی پاکستانی ریاست کیلئے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے ۔یہ ایک تاریخی تبدیلی ہوگی مجھے امید ہے کہ وہ وقت کے ساتھ اس پر اپنی توجہ مرکوز کریں گے ۔